وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سی پیک پر بدترین حملہ کیا ہے، انہوں نے پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کے لئے اندھے ہو چکے ہیں،سی پیک منصوبوں کی کمپنی کا تعین پاکستان نہیں بلکہ چین کرتا ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ حکومت چین کی طرف سے نامزد کردہ تین کمپنیاں بولی میں حصہ لیتی ہیں، سب سے کم بولی لگانے والی کمپنی کو پراجیکٹ ملتا ہے۔