• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں اور برآمدکنندگان کو سیلزو انکم ٹیکس ریفنڈز ملنا خوش آئند ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بزنس کمیونٹی اور بالخصوص برآمدکنندگان نے حکومت سے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز دلوانے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر ایف پی سی سی آئی کی ایف بی آر کمیٹی کے چیئرمین اور یو بی جی کی جانب سے فیڈریشن چیمبر میں صدارتی امیدوارزبیرطفیل کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیرخزانہ کی جانب سے دوسرے مرحلے میں31 کتوبرتک مزید30ارب روپے کی ادائیگی کے اعلان پر مسرت کااظہارکیا ہے۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ترجمان گلزار فیروز،سندھ کورکمیٹی کے رکن اور ٹاولز کے ممتاز ایکسپورٹرنقی باڑی نے کہاکہ برآمدی صنعتوں کوریفنڈز نہ ملنے کی وجہ سے کئی مسائل کا سامناتھاجبکہ پیداواری لاگت بڑھنے سے برآمدی مصنوعات کی پیداواری لاگت بھی بڑھ رہی تھی۔ تاہم وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور زبیرطفیل کی کاوشوں کی بدولت ایکسپورٹرز کے طویل عرصہ سے رکے ہوئے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز ملناشروع ہوگئے ہیں جو کہ ملکی ایکسپورٹس کیلئے خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ نے اعلان کردیا ہے کہ 31اکتوبر 2016 تک سیلز ٹیکس کی مد میں30ارب روپے کی ادائیگیوں کے چیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز بھی31دسمبر تک ادا کردیئے جائیں گے۔
تازہ ترین