• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ کے مصنف کیون کیورین چل بسے

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی کامیاب کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ کے مصنف اور سیریز سے 15سال منسلک رہنے والے کیون کیورین 59 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ورائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق کیون کیورین طویل عرصے سے علیل تھے، ان کا انتقال لاس اینجلس میں ان کے گھر میں ہوا۔کیون کیورین 2001سے ’دی سمپسنز‘ کا حصہ تھے اور اس وقت وہ اس پروگرام کے شریک ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کررہے تھے۔کیون کیورین نے اپنے کیریئر میں 3 ایمی ایوارڈز بھی حاصل کیے۔انہوں نے امریکی شو ’اے بی سی کامیڈی دی گڈ لائف‘ میں بھی بہترین کام انجام دیا۔کیون نے سوگواروں میں سابقہ اہلیہ سے ایک بیٹے اور بیٹی کو چھوڑا ہے۔
تازہ ترین