• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائون کمیٹی بوزدار وڈا کا دفتر زبوں حالی کا شکار

ٹھری میرواہ (نامہ نگار) ٹائون کمیٹی بوزدار وڈا کا دفتر گزشتہ 9 برس سے زبوں حالی کا شکار ہے۔ اس دفتر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر جلادیا گیا تھا۔ موجودہ چئیرمین بوزداروڈا نے اپنا آفس ایک سرکاری اسکول کے کمرے میں قائم کر رکھا ہے ۔ شہر کا سارا کچرا زبوں حال دفتر میں پھینکا جارہا ہےجس سے شہر بھر میں تعفن پھیل رہا ہے۔
تازہ ترین