• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں آپریشن،33 مشتبہ افراد گرفتار، اورنگی ٹائون سے اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن 33مشتبہ افرادگرفتار کر لیئے جبکہ زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر او رنگی ٹائون فقیر کالونی سے پلاٹ سے اسلحہ برآمد کرلیا ، تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح کراچی کے  علاقوں لائنز ایریا جٹ لائن اے بی سینا لائن ، بلتی محلہ ، ٹونیشیا لائن، واٹر گرائونڈ دھوبی گھاٹ گلی نمبر6,7,8,9لیاری میرا ناکہ ، مرزا آدم خان روڈ، گلی نمبر5,6,عزیز آباد نمبر3،اورنگی ٹائون جھنڈا چوک، سہراب گوٹھ ، جنجھار گوٹھ، الآصف اسکوائر اور دیگر علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے  10مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،  ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات برآمد ہوئی ہے  اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم اور گینگ وار سے بتایا جاتا ہے ، زیر حراست افراد میں سیاسی جماعت کے کارکن بھی شامل ہیں،  پولیس نے بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5افراد کو حراست میں لے لیا جن کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کرد یا گیا ہے ،  او رنگی ٹائون کے علاقے فقیر کالونی میں زیر حراست سیاسی جماعت کا کارکن عمران کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ کے اندر سے اسلحہ اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں،  ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست ملزم عمران کو حساس اداروں کے اہلکاروں نے 10روز قبل حراست میں لیا تھا جس کا تعلق او رنگی ٹائون سیکٹر سے بتایا جاتاہے، بوٹ بیسن پولیس نے نیلم کالونی اور اطراف میں قائم منشیات کے اڈوں پر کارروائی کرتے ہوئے 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جبکہ اڈوں کو مسمار کرتے ہوئے نذر آتش کر دیا، پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زیر حراست افراد میں ہیرونچی بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہے جبکہ منشیات فروش فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہوگئے
تازہ ترین