• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ،ویگن کھائی میں جا گری ، 3خواجہ سراوںسمیت 6افراد جاں بحق، 9 زخمی

مانسہرہ( نمائندہ جنگ)مانسہرہ ٹریفک حادثہ میں 3خواجہ سرائیوںسمیت 6افراد جاں بحق اور  9افراد شدید زخمی ہو گئے  ۔ تفصیلات کے مطا بق  مانسہرہ کے علاقہ تناول کے موضع کنگڑ میرا میں ملک محمد سرور کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب سے خواجہ سراء اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ویگن نمبر کراچی 8644 کے ذریعے واپس راولپنڈی جا رہے تھے کہ تریڑی مہاڑ کے نزدیک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور خرم شہزاد سکنہ حسن ابدال سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواجہ سراء پھول،کوڈو، بٹنی اور خورشید ظفر ، رحیم نواز موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
تازہ ترین