• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا کو بھارتی چینلز کی نشریات میں استعمال ہونے والے آلات کے خاتمے کی یقین دہانی

کراچی (پ ر ) ایوانِ صنعت و تجارت پاکستان اور کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی (پیمرا) کے ریجنل جنرل مینیجر سندھ سے بدھ کو ملاقات کی۔ وفد میں ایوانِ صنعت و تجارت کے نائب صدر سلیم میمن جبکہ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان شامل تھے۔ وفد نے پیمرا کو مکمل حمایت اور پاکستانی مارکیٹس میں بھارتی ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سروس، سی لائن اور بھارتی چینلوں کی پاکستان میں نشریات سے جڑے آلات اور دیگر سامان کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین