• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ نےبلدیاتی اداروں کے فنڈز منجمد کر دئیے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نےبلدیاتی اداروں کے فنڈز منجمد کر دئیے، سندھ کی تمام لوکل کونسلوں کے فنڈ منجمد کئے جانے کے صوبائی حکومت کے فیصلے پر تعجب اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نےکہا ہے کہ اس فیصلے سے ہندو برادری کے دیوالی کے موقع پر دی جانے والی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں گی جس کے باعث وہ اس خوشی کے تہوار کو نہیں مناسکیں گے جبکہ افسران اور ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں اور پنشن بھی ادا نہیں کی جا سکے گی۔ڈپٹی میئر کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ حالات کو مزید ابتری سے بچانے کے لیے فوری مداخلت کریں اور بلدیاتی اداروں کے منجمد کردہ اکائونٹس کو فوری بحال کریں تاکہ روز مرہ کے امور سمیت زیر تعمیر منصوبوں کو بھی بروقت مکمل کیا جاسکے۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ کے تمام ترقیاتی کام رک جائیں گے‘ زیر تعمیر منصوبے مزید تعطل کا شکار ہوں گے اور صحت و صفائی کی صورتحال مزید ابتر ہوجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر کے ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،  حکومت سندھ اس بات کی وضاحت کرے کہ اس اچانک فیصلے کے پیچھے آخر کیا محرکات ہیں۔ 
تازہ ترین