سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں موسم میں ٹھنڈ ک پیدا ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کیمطابق بدھ کے دن سیالکوٹ کے علاقوں اسلامک وطن روڈ،واٹر ورکس، پریم نگر، گوہد پور،گوندل ، بخت پور، لنگڑیالی،کاکے والی ،ساہووالہ،پسرور، ڈسکہ،سمبڑیال ، بیری والا چوک ، جموں روڈمیں درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب38فیصد اور05کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر 16کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع سیالکوٹ میں طلوع آفتاب06.14 اورغروب آفتاب 05.16 منٹ پر ہوا۔ آج جمعرات کے دن بھی موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔