سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی بیووگان کو خود کفیل کرنے کے لئے مویشی دینے کی سکیم کے تحت سیالکوٹ اور ڈسکہ کی خواتین میں بھیڑ بکریاں تقسیم کی گئی۔ بدھ کے روز پسرور روڈ پر سیالکوٹ کی 100اور ڈسکہ85خواتین میں بھیڑ، بکریوں کو تقسیم کیا گیا ۔ مویشی تقسیم کرنے کی تقریب میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام محمد، ڈاکٹر خلیل احمد، خواجہ تنویر راٹھور کے علاوہ ڈی سی او آصف طفیل اور رکن صوبائی اسمبلی محمداکرام بھی موجودتھے۔