• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں 3 بچوں کی ماں پراسرار طور پر ہلاک

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)لاہور روڈ کی آبادی ڈیرہ سولنگ برج اٹاری میں تین بچوں کی ماں منظوراں بی بی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی جبکہ اس کے والد نذیر احمد کے مطابق اس کی بیٹی کو خاوند اسحاق نے اپنے بھائی عباس اور ما ں بشیراں بی بی کی مدد سے قتل کرکے اسکی نعش چھت سے لٹکا کر شور مچادیا کہ منظوراں بی بی نے خود کشی کرلی ہے، فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولہ کی نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے، مقتولہ منظوراں بی بی کا خاوند اسحاق سے اکثر جھگڑا رہتا تھا،    مقدمہ منظوراں بی بی کے ورثاء کی طرف سے یہاں احتجاجی مظاہرہ کرنے اور لاہور سرگودھا روڈ کی ٹریفک بلاک کے بعد درج کیا گیا ہے ، مقتولہ کے بھائی محمد حسین نے بتایا کہ وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی ہیں، اگست 2008کو برج اٹاری کے رہائشی محمد اسحاق سے اس کی بہن منظوراں بی بی کی شادی ہوئی جن کے بطن سے دو بچے دو سالہ محمد احمداور چار سالہ رابعہ پیدا ہوئے ملزم اسحاق راجگیری کرتا ہے اور نشئی بھی  ہے اطلاع پا کرہم برج اٹاری پہنچے تو مقتولہ کی نعش ایک کمرہ میں گارڈر کے ساتھ برہنہ حالت میں جھول رہی تھی اور اسکے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے اور چھریوں کے وار بھی کئے گئے جس سے ٹانگوں پر خون جما ہوا تھا، نعش کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس لیکر گئی تو پولیس نے ایک ملزم اسحاق کو حراست میں لے لیا مگر ملزمہ بشیراں بی بی اور ملزم عباس کو گرفتار نہ کیا
تازہ ترین