گجرات (نمائندہ جنگ) لوکل گورنمنٹ انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ سکیم مکمل کر لی گئی ہے، امیدواروں کو نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد انتخابی مواد پرنٹنگ کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لیاقت علی چٹھہ نے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فرید اللہ، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے لئے کئے جانیوالے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔