مہوش اور جہانگیر صدیقی فائونڈیشن کے تحت سیہون شریف میں آنکھوں کے علاج کیلئے مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ 2روز تک جاری رہا، جس میں سہون شریف اور قریبی علاقوں کے ہزاروں مریضوں کا معائنہ کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹروں نے 200سے زائد مریضوں کے موتیا کے آپریشن کیے۔ کیمپ میں آپریشن مفت کئے گئے، جبکہ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ دریں اثناء اس طرح کا ایک کیمپ منچھر جھیل کے قریبی علاقے میں بھی لگایا گیا تھا۔
اس کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اس موقع پر موتیا کے آپریشن بھی کئے گئے، جبکہ مریضوں کو دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں تعلقہ اسپتال سہون شریف میں ہیپا ٹائٹس اور شوگر کی تشخیص کے لئے مفت ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔