• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی ضمانت پررہائی کیخلاف درخواست کی سماعت ، دلائل طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت پررہائی کیخلاف درخواست کی سماعت پر رینجرز کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17نومبر کے لیے ملتوی کردی ہے۔جمعرات کو 2رکنی بنچ نے یم کیوایم کے رہنما محمد عامر خان کی ضمانت پررہائی کیخلاف ڈی ایس آرمحمد ریاض کی جانب سے دائر کرمنل متفرق درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گزار نے دائر کردہ کرمنل متفرق درخواست میں ایم کیو ایم کے رہنمائ محمد عامر خان و دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عامر خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا ۔
تازہ ترین