• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکار پور :جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،27؍ملزمان گرفتار

شکارپور(نامہ نگار)پولیس نے تھانہ لکھی غلام شاہ کی حدود گاؤں شیر کوٹ اور تھانہ رستم کی حدود گاؤں کرسی جتوئی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران ان کے گھروں کو مسمار کرتے ہوئے جلادیاگیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے 7ملزمان غلام مصطفیٰ جتوئی، گلزار جتوئی، مینہل جتوئی،جھنور جتوئی، رشید جتوئی، میندھرو جتوئی اور خادم جتوئی کو گرفتار کرلیا جبکہ 20 سے زائد مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے پولیس نے دو کلاشنکوف، دو پستول اور بندوقوں سمیت بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔اس سلسلے میں ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل نے بتایا کہ ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر یہ کامیاب کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 7ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ہےجبکہ مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان سے مزید چھان بین جاری ہے۔
تازہ ترین