• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ورکر کے گھر کو آگ لگانے کا مقدمہ فنکشنل لیگی رہنمائوں کیخلاف درج

خیرپور (بیورو رپورٹ ) سوراہ پولیس نے ٹاؤن کمیٹی چونڈکو کے کونسلر دوست علی بھنبھرو سمیت فنکشنل لیگ کے 5رہنماؤں کے خلاف پیپلزپارٹی کے ورکر ہاشم ملاح کے گھر میں آگ لگانے کا مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سوراہ پولیس نے ٹاؤن کمیٹی چونڈکو کے کونسلر دوست علی بھنبھرو سمیت فنکشنل لیگ کے 5رہنماؤں کے خلاف پیپلزپارٹی ورکر ہاشم ملاح کے گھر پر حملہ کر نے اور اس کے گھر کو آگ لگانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں کونسلر دوست علی بھنبھرو کے علاوہ خمیسو خان بھنبھرو،ودھن خان،حسن بخش خان اور شہزادوبھنبھرو کو نامزد کیا گیا ہے سوراہ پولیس کے مطابق ہاشم ملاح کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے واقعے کی اصل حقیقت معلوم کرنے کے لیے انکوائری کی جا رہی ہے جبکہ کونسلر دوست علی بھنبھرو کے مطابق ہاشم ملاح نے جھوٹی ایف آئی آر درج کر ائی ہے۔ ہاشم ملاح ہمارا سیاسی مخالف ہے انہوں نے دیگر مخالفین کے ساتھ مل کر ان کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے صحیح انکوائری ہوئی توایف آئی آر جھوٹی ثابت ہوگی۔ دریں اثناء سابق صوبائی مشیر اور فنکشنل لیگ کے سرکردہ رہنماء ریٹائرڈ کیپٹن خادم حسین  آرادین نے فنکشنل لیگ کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹہ مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین