گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں 47سو 125موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا کمپیوٹر ائزڈ کر دیا گیا ہے،ایس پی سول لائینز ندیم کھوکھر نے بتایا کہ اب ناکوں پر ہی کمپیوٹر کے ذریعے موٹر سائیکلوں کو چیک کرنے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا اور اس تعداد کو مزید بڑھایا جارہا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر کی ہدایت پر تمام تھانہ انچارجوں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پکڑی جانے والی موٹر سائیکلوں کے کاغذات پیش کیے جانے پر انہیں مالکان کو واپس کردیں۔