• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس حکومت کی جانب سے نگرانی کی ہر ممکن حد تک مخالفت کرے، اسنوڈن

ماسکو(جنگ نیوز)ایڈورڈ اسنوڈن نے پریس کے لیے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جب وہ خود حکومت کی نگرانی میں آئے تو’’ہر ممکن حد تک مخالف رہے‘‘۔ امریکی سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈروڈ اسنوڈن نےماسکو سے’’ایڈیٹرز لیب پارٹیسی پینٹس‘‘ سے وڈیو پیغام میں کہا کہ نیوز آرگنائزیشن منفرد طریقے سے  بڑے پیمانے پر نگرانی سے صرف متاثر ہی نہیں ہورہیں بلکہ ان کیخلاف جداگانہ طور پر کارروائی کی جاتی ہے۔ پروفیسر ڈان گلمور کی سربراہی میں جاری انٹرویو میں ایڈورڈ اسنوڈن نےکہا کہ آزادی صحافت صحافیوں اور ان کے ذرائع کے درمیان رازداری کے بغیر موجود نہیں رہ سکتی۔
تازہ ترین