کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کی سیاسی سرگرمیاں، پارٹی معاملات ، سانحہ کوئٹہ اور صوبے میں سیکورٹی کے ایشیوز سیمت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔سید خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی محنت اور گڈ گورننس کو بھی سراہا۔