کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی عدم پیشی کے باعث ایک بار پھر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔عدالت نے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ۔ سابق وزیر اعظم کی جانب سے عدالت میں آج حاضری سے استثنیٰ کے لئے درخواست دی گئی ۔عدالت نے سابق وزیر اعظم کی درخواست منظور کرلی۔ جبکہ اس کیس میں مفرور ملزمان کے عدالت نے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جبکہ شریک ملزمان میں یونس رضوانی، طارق اقبال پوری سمیت دیگر ملزمان اس کیس میں نامزد ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی۔