• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:ساتھی ڈاکٹرز کی معطلی کیخلاف احتجاج

Lahore Doctors Protest On Colleagues Suspension
لاہورمیں ینگ ڈاکٹرز کے ایک دھڑے کا اپنے ساتھی ڈاکٹرز کو معطل کیے جانے پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ ڈاکٹرزنے میو اسپتال، جناح، لیڈی ایچسین اور لیڈی ولنگٹن کے آؤٹ ڈور زبردستی بند کرادیے۔

لاہور میں چند روز قبل محکمہ صحت نے میو اسپتال کے تین ڈاکٹرز کو لواحقین سے بدتمیزی پر نوکری سے معطل کر دیا تھا،انہی کے ساتھی ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں دوسرے روزدھمکیوں دیں کر آؤٹ ڈور بند کرا دیے، مریض پریشان ہوتے رہے، ڈاکٹرز کمروں میں مریضوں کے منتظرہاتھوں پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے۔

اسپتال انتظامیہ بھی ڈاکٹرز کے آگے بے بس ہوگئی، کبھی مریضوں کو تسلیاں تو کبھی پرچیاں والا کاؤنٹر شروع کراتے دکھائی دی۔

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب نے ہڑتالی ڈاکٹر کے گروپ سے لاتعلقی کا اظہارکردیا،ان کا کہنا ہے کہ چند ڈاکٹرزپرمشتمل ایک گروپ غنڈہ گردی کر رہا ہے، ہڑتال میں وہ شامل نہیں۔
تازہ ترین