• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ پر دست درازی کانیا الزام، ایک اور خاتون سامنے آ گئی

Another Woman Come Forward And Alleged That Trump Sexual Assaulted Her
ڈونلڈ ٹرمپ پردست درازی کا الزام لگانے والی ایک اور خاتون سامنے آگئی،متاثرہ خواتین کی تعداد ایک درجن ہو گئی،امریکی خاتون اول ایک بار پھر ہلیری کلنٹن کی حمایت میں بول پڑیں،کہتی ہیں کچھ لوگ دھاندلی کا شور مچا کر لوگوں کو ووٹنگ سے روکنا چاہتے ہیں ۔

ایک نہیں دو نہیں پوری بارہ،امریکی انتخاب سے دو ہفتے پہلے ٹرمپ کو لگا ایک اور جھٹکا،ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی حملے کا الزام لگانے والی ایک اور خاتون سامنے آگئی۔سابق مس فن لینڈ Ninni Laaksonen نے ٹرمپ پرجنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔

نینی نے دوہزار چھ میں مس فن لینڈ کا تاج سر پر سجایا،ان کا کہنا ہے کہ جولائی دوہزار چھ ہی میں نیویارک میں ایک انٹرویو سے پہلے تصویر کھچواتے ہوئے ٹرمپ نے ان سے بد تمیزی کی۔

ادھر امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے ریاست شمالی کیرولائنا میں پہلی بار ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی ریلی میں شرکت کی اور ہلیری کی شان میں قصیدے پڑھے۔اور کہا کہ ہلیری، اوبامااوربل کلنٹن سےبھی بہترصدرثابت ہوں گی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں میلا سجایا،اور کہا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو شامی تارکین وطن کو پناہ دینے کا پروگرام بند کردیں گے۔
تازہ ترین