• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور خاص : وائن شاپس کی بندش کے بعد بلیک میں فروخت جاری

میرپورخاص (نامہ  نگار) وائن کی دکانوں کی بندش کے بعد شراب کی بلیک میں فروخت جاری ہے جبکہ مقامی طور پرتیار کی جانے والی مضر صحت شراب کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر میرپورخاص شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری لائسنس یافتہ شراب کی دکانوں کی بندش کے  بعد مبینہ طور پر شراب کا کاروبارخفیہ طور پر بلیک میں جاری ہے اس حوالہ سے مختلف عینی شاہدین نے بتایا کہ  شراب کی دکانیں بند ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں شراب فروخت کرنےکے خفیہ اڈے قائم ہوگئے ہیں اور شراب کی فراہمی کے لئے موبائل سروس بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں  بڑے پیمانے پر قائم بھٹیوں میں تیار ہونے والی مضرصحت شراب کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ادہرسروے کے دوران معلوم ہوا کہ دیوالی کے موقع پر کثرت سے شراب نوشی کی جاتی ہے جس کے لئے مہ نوش انفرادی اور اجتماعی طور پر شراب کا ذخیرہ کر رہے ہیں ۔دوسری جانب پولیس نے اس صورت حال سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین