• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاڑکانہ کے نجی ڈینٹل کالج کےطلبا نے جمعے کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں طلبانے شرکت کی ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے ۔ طلباکا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے ہمیں رجسٹر نہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث ہمارا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں رجسٹرڈ کیا جائے ۔
تازہ ترین