• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتیں 2نومبرکےاحتجاج میں بھرپور شرکت کریں، پرویز الٰہی

 لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں 2نومبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں،حکومتی کارروائیوں کوتماشہ نہ سمجھا جائے،اداروں کے تحفظ کیلئے آگے بڑھیں، سیاسی کارکنوں باالخصوص خواتین کو صرف احتجاج سے روکنے کیلئے تشدد کا نشانہ بناتے اور بلاامتیاز گرفتاریاں کرنے والے حکمرانوں کیلئے ابھی وقت ہے کہ وہ ہوش کریں، وہ کب تک اور کتنے لوگ گرفتار کر لیں گے۔ وہ اسلام آباد میں راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے منتخب نمائندوں، ضلعی و تحصیل سطح کے عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنمائوں کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔بشارت راجہ، میجر (ر) طاہر صادق اور حافظ عمار یاسر نے بھی خطاب کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے  کہا کہ حکمرانوں کی غیرجمہوری اور پرتشدد کارروائیوں کو اپوزیشن جماعتیں تماشہ نہ سمجھیں ان کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور قومی اداروں کے تحفظ کیلئے آگے بڑھیں اور2نومبر کے  احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم جیلیں اورگرفتاریاں بھگت چکے ہیں، یہ ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین