سرگودھا (نمائندہ جنگ) جمعہ کے روز ضلع بھر میں نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ضلع بھر کی تمام اہم مساجد‘ امام بارگاہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے افراد کی جامہ تلاشی کے بعد انہیں اندر جانے دیا جارہا تھا ۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں مختلف مساجد‘ امام بارگاہوں میں علماء کرام اور ذاکرین کی تقاریر کو نوٹ کرتے رہے ۔