کھوئی رٹہ(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما راجہ ریاض بھٹی نے کہا کہ عمران خان اقتدار کی مسند پر بیٹھنے کو اتنے بے قرار ہو چکے ہیں کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں پانامہ لیکس کے معاملہ کی سماعت شروع ہونے کے باوجود واپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اسلام آباد کو بند کر کے نہ صرف کاروبار و حکومت معطل کرنا چاہتے ہیں بلکہ عوام کو بھی مصائب و مشکلات میں ڈال رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما راجہ ریاض بھٹی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ قانونی معاملات کے فیصلے سڑکوں پر نہیں عدالتوں میں ہوتے ہیں عدالت نے پانامہ لیکس پر نواز شریف و دیگر کو نوٹسسز جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد کوئی گنجائش باقی نہیں بچتی کے اس پر احتجاج کیا جائے عمران خان بتائیں کہ کیا وہ یہ احتجاج عدالت کے خلاف کر رہے ہیں عمران خان کو بجائے احتجاج دھرنے اور اسلام آباد بند کرنے وہ اپنے صوبہ خبیر پختون خواہ جہاں ان کی حکومت ہے اچھی حکمرانی قائم کر کے عوام کے سامنے اس کی مثال پیش کریں ۔