گوادر ( اکبر جندانی۔نامہ نگار ) چین سے تعمیراتی ساز و سامان لیکر بحری جہاز گوادر پہنچ گیا۔ سا ز و سامان میں فری ٹر یڈ زون اور گوادر بندرگاہ کے تر قیاتی منصوبوں کی تعمیر کے لےئے مشنری اور تعمیر اتی میڑ یل شامل ہیں ۔ گزشتہ روز چین سے ایم CHANG HANG HAN HAIنامی بحری جہاز گوادر پہنچ کر بندرگا ہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے مز کورہ بحری جہاز میں تعمیراتی سا ز و سامان اور بھاری مشنری جس میں 20ہزار ٹن سمینٹ ، 10ہیوی ٹرک ، 5بلڈ وزر اور 5کر ین سمیت دیگر مشنری شامل ہیں تعمیراتی میڑ یل اور مشنری کو فری ٹر یڈ زون اور گوادر پورٹ کے تعمیراتی منصوبوں کے لےئے استعمال میں لا یا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چین سے ایک بحری جہاز مشنری وغیرہ لیکر گوادر آ یاتھا اور ا س وقت گوادر پورٹ پر بز نس کمپلکس اور دیگر منصوبوں پر کام تیز ی سے جاری ہے ۔