گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن حکام نے بلدیاتی اداروں کی مخصوص سیٹوں پر الیکشن کے انعقاد کے انتظامات مکمل کرلئے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع کے ڈی سی اوز اور پولیس افسران کو امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔گیپکو چیف کو پابند کردیا گیا ہے کہ الیکشن کے 3 دنوں میں پولنگ اسٹیشنوں کے علاقوں میں بجلی بند نہ کی جائے گی۔