گجرات (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کا پیدل قافلہ گجرات سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا، تحریک انصاف کا پیدل قافلہ اعجاز چوہدری کی قیادت میں گجرات سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا، قافلہ جی ٹی ایس چوک پہنچا تو پی ٹی آئی رہنماؤں چوہدری سلیم سرور جوڑا، چوہدری عثمان منظور دھدرا اور کارکنوں کی بڑی تعداد کے قافلہ کا شاندار استقبال کیا اورشرکاء کو پھولوں کے ہارپہنائے، قافلہ2نومبرکواسلام آباد پہنچ کرپاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرے گا، اس موقع پر اعجاز چوہدری نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں ، ہمارے احتجاج کو روکنے کیلئے حکومت نے کنٹینر کھڑے کر دئیے ہیں جو سراسر جمہوریت کی نفی ہے۔