گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ ) تھانہ نوشہرہ ورکاں میں شوہر کے قتل کے مقدمہ کی مدعیہ خاتون صابراں بی بی کو 14دن غیر قانونی طور پر تھانے میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘ حالت خراب ہونے پر ہسپتال بھجوا دیا گیا، سول جج کے حکم پر ایم ایس نوشہرہ ورکاں نے خاتون کو سول ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کردیا، خاتون صابراں بی بی نے بتایا کہ اس کا خاوند لیاقت قتل کردیا گیا ، سب انسپکٹر عدنان شہزاد گھمن نے اسے اس کی جوان بیٹیوں ایف اے کی طالبہ فائزہ اور آٹھویں کلاس کی طالبہ شمع اور بیٹوں باقر اور زاکر سمیت تھانے لے گیا جہاں مجھے 14روز غیر قانونی طور پر رکھا بدترین تشدد کیا‘ پاوں پر ڈنڈے مارے‘ میری بیٹیوں کو آٹھ روز بعد تشدد کرکے چھوڑا اور مجھے 14روز بعد حالت خراب ہونے پر ہسپتال چھوڑ دیا، سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر نے کہا ہے کہ تشدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، انہوں نے ایس پی صدر کامران ممتاز کو ہدایت کی کہ وہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریں، انکوائری آفیسر ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں مرزا روحیل صابر نے رابطہ پر بتایا کہ خاتون پر تشدد کیا گیا ہے۔