گجرات (نمائندہ جنگ) مشکوک افراد کی نقل و حرکت جاری، شہری خوفزدہ، شہر اور گردونواح میں چند روز سے مشکوک افراد کی نقل و حرکت میں اضافہ ہو چکا ہے، اونچے لمبے، موٹے تازے یہ افراد بھیس بدل کر کچہری چوک، جیل چوک، پرنس چوک، فوارہ چوک، جی ٹی ایس چوک، لاری اڈا، نوابزادہ چوک، چوک پاکستان، حسن چوک سمیت گلی، محلوں میں بیلچے کندھے پر اٹھائے، مسواک اور ٹشو ہاتھ میں پکڑے بیروزگار بن کر شہریوں سے مانگتے نظر آتے ہیں، بول چال اور لباس سے یہ لوگ مقامی ظاہر نہیں ہوتے، ایک شہری محمد اسماعیل نے بتایا کہ اگر کوئی شخص خدا ترسی کر کے کسی کو ملازم رکھ لے تو یہ مالک کے گھر اور کاروبار کی ریکی کر کے ساتھیوں سے مل کر واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں، شہریوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مشکوک افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔