راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کینٹ بورڈ انتظامیہ نے کینٹ ایریاز کے مکینوں کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنی ڈسپنسریوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن اور نئی ڈسپنسریوں ک قیام کے بعد ان کی تعداد 8ہو جائیگی ، ذرائع کے مطابق راولپنڈی کینٹ بورڈ حکام نے حالیہ ایگزیکٹو افسران کی کانفرنس کے بعد نئی ڈسپنسریوں کے قیام اور پرانی کی اپ گریڈیشن پر تیزی سے کام شروع کر دیا ہے۔