سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) حکومت کی جانب سے ملک بھر کے دیگر ریلوے ہسپتال کی طرح سیالکوٹ کے ریلوے ہسپتال میں بھی پرائیویٹ مریضوں کے علاج کرنے کے حوالے سے انتظامات پر غور کیا جارہا ہے۔ ریلوے ہسپتالوں میں ریلوے ملازمین کے سا تھ پرائیویٹ مریضوں کو بھی بہتراور سستی طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت کی جانب سے ریلوے ہسپتالوں کو دوباہ فعال کرنے کے لئے انتظامات کوحتمی شکل دی جاچکی ہے۔