• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ،غیرت کے نام پر  بہن کوقتل کرنے والا ملزم بری

گجرات (نمائندہ جنگ)عدالت نے غیرت کے نام پر  بہن  قتل کرنے والے ملزم کو گواہ منحرف ہونے پر بری کر دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات طارق افتخار احمد نے غیر ت کے نام پر  بہن کو قتل کرنے والے ملزم احسان الٰہی  کو گواہ منحرف ہونے پر بری کردیا، ملزم احسان الٰہی پر الزام تھا کہ اس نے 21 جولائی  ء کو  طلاق یافتہ 19سالہ  بہن سندس بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا، مقتولہ کے والد شوکت علی کی مدعیت میں ملزم کیخلاف  ٹانڈہ میں  مقدمہ درج ہوا،استغاثہ کے مطابق مدعی مقدمہ شوکت علی کا موقف تھا کہ اس نے وقوعہ سے2ماہ قبل اپنی بیٹی سندس بی بی کی شادی کالوپورہ کے رہائشی محمد یعقوب سے کی تھی، اسی دوران سندس بی بی کے گاؤں ہی کے رہائشی عمیر اقبال سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے، محمد یعقوب نے ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر سندس بی بی کو طلاق دے دی تھی۔
تازہ ترین