ڈیرہ غازیخان(پ ر ) ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیر ہ غازیخان ریجن محمد یوسف ملک نے ملزموں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم لیاقت اور فاروق احمد کی ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں عیادت کی ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ ملزمان کے خلاف ہر ممکن قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ایس ایس پی پٹرولنگ نے زیر علاج پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔