باکسنگ چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو جعلی جنسی اسکینڈل کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ،مجرم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔
برطانیہ کی بولٹن کراؤن کورٹ میں آج مقدمے کی سماعت ہوئی،27 سالہ حمزہ دین نے اعتراف کرلیا کہ اس نے 22 مارچ کو سابق ورلڈ چیمپئن عامر خان کی مینجمنٹ کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی ۔
ای میل میں کہا گیا تھا کہ وہ رقم ادا کریں ورنہ وہ میڈیا کوعامرخان کے ایک خاتون کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں جنسی عمل کی فوٹیج میڈیا کوجاری کردے گا جبکہ اسٹارباکسر کی کسی لڑکی کے ساتھ ایسی فوٹیج کا وجود ہی نہیں تھا ۔
اناڑی بلیک میلرنے ہیری ڈین کے نام سے جعلی نام سے ای میل کی، لیکن اسے اپنے اصلی نام سے لنک کردیا۔
مجرم کے وکیل نے کہا کہ اس کا موکل دہری شخصیت کا حامل ہے اورجس طریقے سے اس نے یہ بے ہودہ تماشا کیا اس میں کامیابی کے امکانات نہیں تھے۔