ملتان(سٹاف رپورٹر) نیب ملتان نے محکمہ خوراک و محکمہ مال میں گندم کی خریداری و دیگر امور کی انجام دہی میں کرپشن کے الزامات پر انکوائری کا فیصلہ کر لیا ، نیب کے مطابق ان محکموں کے افسران و عملےکے خلا ف شکایات وصول ہوئی ہیں کہ وہ غریب کسانوں سے بار دانہ کی تقسیم، گندم کی خرید اری میں مسلسل نا انصافی کی گئی ، ہر سو کلو کی بوری پر ایک سے2کلو اضافی گندم وصول کی جا رہی ہے۔خوراک، محکمہ مال کے افسران و عملہ اور دیگر عناصر نے کروڑوں روپے کما ئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران شکایات درست پائی گئیں جس پرنیب ملتان کے علاقائی بورڈ نے ڈائریکٹرجنرل بریگیڈئر(ر) فاروق ناصر اعوان کی سربراہی میںفوری انکوئری کا حکم دیا ہے۔ مزید یہ کے دورانِ تفتیش ملتان،لودھراں،وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع کے گزشتہ5سال کے مکمل ریکارڈکی جانچ پڑتال کی جائے گی اور جو بھی ملوث پایا گیا اس کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈائریکٹرجنرل نیب ملتان نے کہا ہے کہ نیب ملتان ، چیئرمین نیب کی زیرو ٹالرینس پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے، اور کرپشن کرنے والے تمام عناصر سے سختی سے نمٹ رہا ہے۔