• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف استاد اور عمران خان معصوم ہیں ، شیخ رشید

 اسلام آباد(آئی این پی، آن لائن ،مانیٹرنگ  سیل) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف استاد اور عمران خان معصوم ہیں ، پرویز رشید جیسے دو دانت والے بکرے کی قربانی قبول نہیں،خبر دینے والے اصل شخص کو پکڑا جائے ، سب پاناما پر تبصرہ کر رہے ہیں ، صرف بھارت نہیں کر رہا ،ثابت ہوا حکمران مودی کے یار ہیں ، عمران خان کی قیادت میں بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ، ڈبل شاہ گھبرائیں نہیں قوم جانتی ہے ڈاکٹر عاصم کون ہے ، کس نے چھڑایا اور کیسے رہا ہوا،28اکتوبر کے بعد سوشل میڈیا پر کسی نے مجھے ڈان اور کسی نے 007بنا دیا ،عمران خان کوشش کر کے دیکھ لیں لیکن گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا۔ وہ تحریک انصاف کے یوم تشکر  کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کہ میں بڑا پریشان تھا، میں چاہتا تھا کہ نوازشریف کے محل کو آگ لگا دیں ۔ نوازشریف نے ججوں کو خریدنے کی کوشش کی۔نوازشریف کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا یہ پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ۔ سپریم کورٹ ملک کو موجودہ بحران سے نجات دلائے گی ۔ جب تک کنویں سے نجاست نہیں نکلے گی یہ صاف نہیں ہوگا۔ حکمران بے ایمان اور کمیشن خور ہیں ، رانا ثناءاللہ پی آئی اے کے وائٹ ہاؤس میں پیدا ہوا۔ ظاہر کیا جاتا ہے کہ عمران خان نے سولو فلائٹ لی، کیا فضل الرحمان کے ساتھ نکلیں۔  ملک خانہ جنگی سے بچ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو پکڑنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ جبکہ الیکشن کمیشن میں وزیراعظم  نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  شیخ رشید  نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں 20کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ۔
تازہ ترین