• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کے خواجہ آصف اور سعد رفیق کو مشورے

Mutual Suggestion Between Shah Mehmood And Khawaja Asif
سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزراء خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کو مشورے دیے، جواب میں سعد رفیق اور خواجہ آصف نے بھی انہیں مشورہ دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ اور ٹی وی شوز میں ہی نظر آتے ہیں،دونوں وزراء اہم منصب پر ہیں، کراچی میں ریل کا بڑا حادثہ ہوا، خواجہ سعد رفیق وہاں جائیں ۔

سعد رفیق نے جواب میں کہا کہ ہمارا مفت مشورہ یہ ہے کہ عمران خان سکون لیں اور لوگوں کو ذمہ داریاں ادا کرنے دیں۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ ایل او سی پر صورتحال کشیدہ ہے ، خواجہ آصف ایک بار بھی وہاں نہیں گئے۔

جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میں ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں،ہمارے آباؤ اجداد نے انگریزوں کے بوٹ پالش نہیں کئے۔
تازہ ترین