وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت نہیں بڑھے گی ، انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گیس کے تین نئے ذخائر دریافت ہو ئے ہیں جن سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سےخطاب میں وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں گھوٹکی اور خیرپور میں واقع بلاکس سے گیس دریافت کی ہے، ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اوگرا کی سمری جو بھی ہو، گیس قیمت کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت برقرار رہے گی۔
گیس فراہمی سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ سردیاں گذشتہ سال سے بہتر ہونگی تاہم پنجاب کے گھریلو صارفین کو گیس فراھمی میں بہتری کیلئے اٹھارویں ترمیم کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، اٹھارویں ترمیم کے مطابق گیس پر پہلا حق گیس پیداواری صوبوں کا ہے