گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ہیلتھ پروفشنلز (ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سپیشلسٹ،ڈی ڈی او ہیلتھ ، ایم ایس ٹی ایچ کیوز، سرجن وغیرہ )کو کارکردگی کی بنیاد پر انعامات اور مراعات دی جائیں گی حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئےڈی سی او گوجر انوالہ کی سر براہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کے(کنوینیر/چیئرمین) ڈی سی او محمدعامرجان ہوں گے، دیگر ممبران میں سلمان قدیر پھلروان ،ای ڈی او ہیلتھ سعید اللہ خاں، ڈی ایم او امان اللہ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ انور امان کمیٹی کے ممبرز مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے سپیشلسٹس ، ڈی ڈی او ہیلتھ اور ایم ایس ٹی ایچ کیوز کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بنیادی کارکردگی اعشاریے بنائے گئے ہیں، 13 شعبوں(میڈیکل سپیشلسٹ ، سرجیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ ، آئی سپیشلسٹ ، ای این ٹی سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹس، کارڈیالوجیسٹ انتھیسٹ،پیتھالوجسٹ،ریڈیالوجسٹ ، ڈینٹل سرجن ،آرتھوپیڈک اور نیو رو سرجن) کو کارکردگی کی بنیاد پر انعام کیلئےمنتخب کرنے کیلئےضلعی کمیٹی سفارشات ڈویژنل کمیٹی کو بھیجے گی جس کی حتمی منظوری کمشنر گوجرانوالہ محمد آصف دیں گے ۔