ویانا (نیوز ڈیسک)برازیل کے مارسیلومیلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی اور لیوکاس کیوبوٹ نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں فرانس کے فابرائس مارٹن اور انکے آسٹریا کے اولیویئر ماراچ کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا۔ آسٹریا میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں برازیل کے مارسیلو میلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاس کیوبوٹ نے فرانس کے فابرائس مارٹن اور انکے آسٹریا کے اولیویئر ماراچ کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 4-6کی شکست کے باوجود کم بیک کرتے ہوئے اگلے دنوں سٹریٹ سیٹس میں حریف جوری کو 6-3اور13-11سے مات دیکر ٹورنامنٹ کا میزن ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔