• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نذیر احمد لانگو بلوچستان ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر

Nazeer Ahmed Lango Becomes Additional Judge Of Balochistan Highcourt
صدر مملکت ممنون حسین نے نذیراحمد لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ کاایڈیشنل جج مقررکردیا۔ نذیراحمد لانگو آج کوئٹہ میں ایڈیشنل جج کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق نذیراحمد لانگو کی ایڈیشنل جج کی حیثیت سےتقرری ایک سال کےلئےکی گئی ہے،نذیراحمد لانگو آج بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کےعہدے کاحلف اٹھائیں گے،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نور احمد مسکانزئی ان سے حلف لیں گے ۔

نامزد ایڈیشنل جج نذیراحمد لانگو ہائی کورٹ میں رجسٹرار کےطور پر فرائض سرانجام دےچکےہیں ،،وہ اس سےقبل اے ٹی سی کےجج بھی تعینات رہے ۔

نذیراحمد لانگو کےتقررکےبعد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 11ہوگئی ہے۔
تازہ ترین