بنجول (اے پی پی) گیمبیا کی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کی گول کیپر فاطم جاوارا بحیرہ روم پار کرنے کے دوران ہلاک ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گمبیا کے فٹ بال ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فاطم جاوارا مہاجرین کی کشتی میں سوار تھیں، جو لیبیا سے یورپ جاتے ہوئے راستے میں غرق ہو گئی۔ یہ حادثہ اکتوبر میں پیش آیا تھا۔ جاوارا کی عمر انیس برس تھی۔