لاہور(نمائندہ جنگ) تیسرے سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016 کے پانچویں روز رشید ملک نے 45 پلس ڈبلز اور50 پلس ڈبلز کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ پانچویں روز مختلف ایج گروپ کے سیمی فائنلز اور فائنلز مکمل ہوئے۔ 45 پلس ڈبلز ایج گروپ میں رشید ملک اور محمد عارف نے اسرار گل اور عرفان اللہ خان کو 6-1، 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ 55 پلس ڈبلز میں بھی رشید ملک اور رائے زاہد نے نعمان علیم درانی اور قیوم علی کو 6-0، 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 35 پلس ڈبلز میں طلحہ وحید اور محمد شکیل نے اسرار گل اور محمد عارف کو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 55 پلس سنگلز میں اسلام آباد کے نعمان علیم درانی نے محمد پرویز کو 6-1، 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ 60 پلس ایج گروپ کے فائنل میں اسد نیاز نے نثار وقار کو 6-0، 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ 60 پلس ایج گروپ کے سیمی فائنل میں زاہد رائے نے گل حمید خان کو 6-0، 7-6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں شاہد محمود نے چودھری مشتاق احمد کو 6-2، 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ل ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب آج بروز ہفتہ کو پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کورٹس باغ جناح میں ہوگی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسپورٹس بورڈ ذوالفقار گھمن اور میپل لیف سیمنٹ کے سی ای او سید سعید سہگل ہوں گے۔