شنگھائی(جنگ نیوز) چین میں جاری زوہائی ٹینس میں سنگلز کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا کے ہاتھوں 2-6،6-1اور 6-4سے شکست ہوئی ۔ سیوتلانا فائنل میں داخل ہو گئیں ، دوسری جانب جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹیوا چین کی شوئی زینگ کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-2،6-2سے زیر کر کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ ٹورنامنٹ میں ڈبلز کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں اوکسانا کلاشنیکووا اور انکی ساتھی کھلاڑی ٹاٹیانا ماریا کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ کلاشنیکووا کی جوڑی نے زائوزوان ینگ اور ان کی ساتھی پلئیر کو 1-6،7-6 اور10-7سے شکست دی ۔