سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تھانہ حاجی پورہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث شمس نامی شخص کو عدالت میں پیشی کیلئے لے کر گئے تو وہاں موجود ایک وکیل نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ رابطہ پر تھانہ اہلکاور ذوالفقار نے بتا یا کہ ملزم شمس ساکن اولکھ392کے ایک مقدمہ میں ریمانڈ پر تھا جسکو عدالت میں پیش کیا گیا اور جج صاحب کھانا کیلئے اٹھ کر چلے گئے اور اسی اثنا وکیل نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔