صوابی(نمائندہ جنگ) صوابی میں جائیداد کی تنازغ پر بھائی نے اپنے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ زاہد نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا سالہ مظہر علی ولد شیر آمان کو ہفتہ کے روز ہسپتال روڈ پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صوابی کے قریب ان کے اپنے بھائی روید علی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل تنازعہ اراضی بیان کی گئی ہے ۔ صوابی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔