گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) سردی کے آغاز میں گزشتہ روز بھی اندرون شہر سمیت دیگر علاقوں کی بھی سوئی گیس صبح و شام بند رہی بعض علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم رہا گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج بن گئی، چھٹی کے روز خواتین اور مرد اپنے بچوں سمیت سوئی گیس آفس کے باہر بند گیٹ ہونے کے باوجود احتجاج کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے رہے۔